۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علماء علی پور کا بیان

حوزہ/ مولانا محفوظ رضا نے سخت لفظوں میں اسرائیل کی مذمت کی اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں خصوصاً عرب ممالک تو اسرائیل کی کیا مجال کہ وہ کسی مسلمان یا کسی مظلوم انسان پر ظلم کرے،اسرائیل کا ظلم مظلوم فلسطینیوں پر نہیں گویا پوری انسانیت پر ہے، اگر کوئی ملک اسرائیل کا ساتھ دےرہا تو وہ بھی ظالموں کی صف میں شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرناٹک کے علی پور میں انجمنِ جعفریہ کے دفترِ میں مولانا محفوظ رضا امام جمعہ کی صدارت میں ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کی گئی۔ مولانا میر اظہر حسین رکن وقف بورڈ کرناٹک نے حالاتِ حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم و ستم ہورہا ہے مسلسل فلسطین شہید ہوتے آرہے ہیں۔

ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی ظالم،علماء علی پور کا بیان

مولانا نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اسرائیل کی مذمت کرے اور اسرائیل سے رابطہ توڑ لے کیونکہ اس نے مظلوموں پر حملے کرکے پوری انسانیت کو شرمندہ کیا ہے ۔مولانا محفوظ رضا نے سخت لفظوں میں اسرائیل کی مذمت کی اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں خصوصاً عرب ممالک تو اسرائیل کی کیا مجال کہ وہ کسی مسلمان یا کسی مظلوم انسان پر ظلم کرے۔مولانا نے کہا کہ اسرائیل کا ظلم مظلوم فلسطینیوں پر نہیں گویا پوری انسانیت پر ہے۔ اگر کوئی ملک اسرائیل کا ساتھ دےرہا تو وہ بھی ظالموں کی صف میں شامل ہے۔

اس موقع پر انجمن کے صدر الحاج ہاشم رضا معتمد الحاج یاسیر حسین سابق سکریٹری محمد جعفر سابق معتمد حسنین رضا ارکانِ انجمن میں محمد ابراھیم، محمد سخی خدمت گزار میر مروت علی اور دیگر افراد موجود تھے ۔( رپورٹ ناطق علی پوری۔علی پور،کرناٹک)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .